ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئیڈیا آف نالندہ کی اصل روح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے:نتیش

آئیڈیا آف نالندہ کی اصل روح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے:نتیش

Mon, 12 Dec 2016 23:30:03  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 12/دسمبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی حکومت سے ’آئیڈیا آف نالندہ‘کی اصل روح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے متعلقہ ایکٹ میں بغیر ترمیم کے نئی گورننگ باڈی کی تشکیل کرنے کی درخواست کی ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج کو 5/دسمبر کو لکھے ایک خط میں نالندہ یونیورسٹی کے چانسلر جارج یو کی طرف سے اپنے استعفی میں یونیورسٹی کی خود مختاری میں مرکز کی مداخلت کا ذکر کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش نے کہاکہ مرکزی حکومت کو آئیڈیا آف نالندہ کی اصل روح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔نتیش نے کہا کہ جارج یو نے شکایت کی ہے کہ یونیورسٹی کی پرانی گورننگ باڈی کی تحلیل اور نئی گورننگ باڈی کی تشکیل سے متعلق فیصلوں پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایسے میں چانسلر سے بغیر صلا ح ومشورہ کے فیصلے لینا پریشانی کا معاملہ ہے اور ا س سے یونیورسٹی کی خود مختاری پر سوال کھڑا ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس کیا گیا کہ نالندہ یونیورسٹی ایکٹ 2010میں گورننگ باڈی کی تشکیل کو لے کرتجویز غلط تھی اور مرکزی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کرتی، ایسے میں مرکزی حکومت کو ترمیم سے پہلے نالندہ مینٹر گروپ سے درخواست کرنی  چاہیے تھی۔ 
 


Share: